اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا احسن اقدام، اے ایس آئی کی بیٹی کی بینائی بحال

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(ویب ڈیسک) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے کہنے پر رمشا کی آنکھ کا کورنیا آپریشن کیا گیا جس سے اے ایس آئی کی بیٹی کی بینائی مکمل طورپر بحال ہوگئی۔

سپیشل برانچ وہاڑی میں تعینات اے ایس آئی محبوب عالم کی بیٹی رمشا محبوب فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کی طالبہ اور نظر کے عارضہ کیراٹوکونس میں مبتلا تھی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر اے ایس آئی محبوب عالم کی بیٹی رمشا کی بائیں آنکھ کا کورنیا آپریشن کروایا گیا، محکمہ پولیس نے آپریشن کیلئے سات لاکھ روپے دیے، جس کے بعد طالبہ رمشا کی بینائی مکمل ٹھیک اورتعلیمی سلسلہ بحال ہوگیا۔

رمشا کے والد اے ایس آئی محبوب عالم سپیشل برانچ وہاڑی میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں،رمشا محبوب اپنے والد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آئیں اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔

اے ایس آئی محبوب عالم نے بیٹی کا آپریشن کروانے پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا،آئی جی پنجاب نے طالبہ رمشا محبوب سے اس کی تعلیم اور مستقبل کے پلان بارے دریافت کیا۔

آئی جی پنجاب نے طالبہ کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیح ہے، فورس کی تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل کے ازالے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے