اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلہ کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

19 Jul 2023
19 Jul 2023

(دنیا نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف درخواست پر سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی، چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت خواجہ حارث نے کہا کہ اس عدالت کی جانب سے باقاعدہ سوالات اٹھائے گئے، الیکشن کمیشن کے وکیل کو ان سوالات پر دلائل دینے تھے، الیکشن کمیشن کے وکیل نے سوا 3 گھنٹے تک دلائل دیے۔

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل نے پہلے 3 سوالات کے علاوہ دیگر پر دلائل ہی نہیں دیے، ٹرائل کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل کے دلائل کے 15 منٹ بعد فیصلہ سنا دیا۔

خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ٹرائل کورٹ کے جج اپنا مائنڈ ظاہر کرچکے ہیں، اس معاملے کو ٹرائل کورٹ کو بھیجنا ہے تو کسی اور جج کو بھیجا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کسی بھی وقت سنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے