19 Jul 2023
(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو پولیس نے آج طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔
نوٹس کے ذریعے شیخ رشید احمد کو آج بروز بدھ صبح 11 بجے ایس پی ہیڈکوارٹر آفس طلب کیا گیا ہے، شیخ رشید کو طلبی کا نوٹس ان کے وکیل سردار شہباز خان کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔
شیخ رشید کے وکیل سردار شہباز کا کہنا ہے کہ انکے موکل نے گالف سٹی میں اپنی رہائش گاہ پر اسلام آباد پولیس کے چھاپے پر آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی کیخلاف درخواست جمع کرائی تھی جس پر انہیں نوٹس بھیجا گیا ہے۔