اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتیں متفق، آئندہ ہفتے بل منظور کرایا جائے گا

18 Jul 2023
18 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، تمام ترامیم پر سیاسی جماعتوں نے اتفاق کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے عام انتخابات کے لئے امیدواروں کے لئے نئے کاغذات نامزدگی کی منظوری دے دی، عام انتخابات کے لئے کمیٹی نے کوڈ آف کنڈکٹ بھی منظور کر لیا، کوڈ آف کنڈکٹ الیکشن کمیشن کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔

انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کیلئے سینیٹ و اسمبلی اجلاس آئندہ ہفتے طلب کیے جائیں گے، کمیٹی میں شامل تمام سیاسی جماعتیں انتخابی اصلاحات ترامیم پر متفق ہیں، وزارت قانون دو روز میں انتخابی اصلاحات کے مسودے کو حتمی شکل دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء ترمیمی بل کی منظوری آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے لی جائے گی۔

 

اعظم نذیر تارڑ

انتخابی اصلاحات کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی جانب سے کچھ تحریری تجاویز آئیں گی، پرسوں تک مسودہ کا ڈرافٹ ارکان کو بھجوا دیا جائے گا۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ الیکشن ایکٹ میں ترامیم پر الیکشن کمیشن آن بورڈ ہے، اچھی قانون سازی کے ثمرات اچھے رویوں کے باعث ہی مل سکتے ہیں، ترامیم سیاسی جماعتوں کی وابستگی سے بالاتر ہو کر کی گئی ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے ووٹ کی سہولت میسر نہیں ہو گی، انہوں نے کہا کہ یہ بل ایسا نہیں کہ صدر مملکت رکاوٹ بنیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے