اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہورمیں سوئمنگ پولز میں 2 نوجوانوں کی ہلاکت کا معاملہ،انتظامیہ حرکت میں آگئی

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(ویب ڈیسک)لاہورمیں 2 نوجوانوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد انتظامیہ غیر قانونی سوئمنگ پولز کے خلاف حرکت میں آ گئی ، این او سی لینا لازم قرار دے دیا۔

لاہورکے علاقے گجرپورہ میں گزشتہ دنوں ایک سوئمنگ پول پرکرنٹ لگنے سے 2 نوجوانوں کی ہلاکت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تو پولیس سمیت دیگرانتظامی ادارے حرکت میں آگئے اور سوئمنگ پول بند کردیا گیا۔ کمشنر لاہور محمدعلی رندھاوا نے ہدایات جاری کیں کہ سوئمنگ پول بنانے کے لیے محکمہ انجینئرنگ و سپورٹس سے این او سی لینا لازمی ہو گا جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز کو این اوسی کے بغیر کام کرنے والے سوئمنگ پولزکے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کے کسی بھی ادارے کے پاس شہرمیں موجود سوئمنگ پولزکی درست تعداد کا کوئی ڈیٹا موجود نہیں ہے۔ ڈپٹی کمشنرلاہور رافعہ حیدر نے اس حوالے سے بتایا کہ سوئمنگ پولز کی منظوری کے لیے ریسکیو1122، میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور مقامی ٹاؤن انتظامیہ سروے کرتی ہے، تاہم این اوسی دینے کا اختیاران کےپاس نہیں ہے۔

شمالی لاہورکے علاقے بند روڈ پربنائے گئے سوئمنگ پول کی انتظامیہ کے مطابق انہوں نے ٹیوب ویل لگوانے کے لیے واسا سے اجازت لی تھی اور جگہ کانقشہ بھی منظور کروایا ہے۔ سوئمنگ پول کے منیجر محمد ریاض نے بتایا  کہ سوئمنگ پول صرف گرمیوں میں ہی چند ماہ چلتا ہے۔ تالاب کے پانی کو باقاعدہ صاف رکھا جاتا ہے، پانی کو جراثیم سے پاک رکھنے کے لیے کلورین شامل کی جاتی ہے۔

بیدیاں روڈپرواقع سوئمنگ پول کے ایک ملازم نے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیزن کے دوران مقامی ٹاؤن انتظامیہ اورکبھی پولیس والے آتے ہیں اوران سے پیسے لے کر چلے جاتے ہیں۔ ان کے پاس کوئی این اوسی ہے اورنہ ہی معلوم ہے کہ کون سا محکمہ سوئمنگ پول بنانے کی اجازت دیتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے