17 Jul 2023
(لاہور نیوز) لاہور سمیت 6 شہروں میں 9 مئی کے واقعات کے حوالے سے درج مقدمات کی انکوائری رپورٹ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے حکومت کو بھجوا دی۔
رپورٹ جناح ہاؤس ، عسکری ٹاور، جی ایچ کیو، پی اے ایف پر حملوں کے مقدمات کی تفتیش پر تیار کی گئی ہے، پراسیکیوشن کی فراہم کردہ چیک لسٹ میں تفتیش میں 208 خامیوں کی نشاندہی کی گئی، پولیس نے پراسیکیوشن کے 97 اعتراضات دور کیے جبکہ 67 اعتراضات جزوی طور پر دور کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پراسیکیوشن کے 24 اعتراضات پر تاحال کام جاری ہے، انتہائی اہم 7 مقدمات کے 20 اعتراضات کی تعمیل تاحال نہیں ہو سکی، لاہور پولیس نے دیگر شہروں کی نسبت مقدمات کی تعمیل اور اعتراضات دور کیے، عسکری ٹاور حملے کی تفتیش میں تمام نقائص دور کر دیئے گئے ہیں۔