اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے مزید مون سون بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں کل رات ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی، مون سون ہوائیں 19 جولائی کو شدت اختیار کریں گی، کل سے کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور اسلام آباد میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے، بلوچستان اور سندھ میں بھی کہیں کہیں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔

20 اور 22 جولائی کے دوران شہید بینظیر آباد، حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ میں بارش کا امکان ہے، اسی مدت میں کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے، کہیں کہیں موسلادھار بارش بھی متوقع ہے، موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات سمیت پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے شہریوں خصوصاً سیاحوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے