اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ن لیگ کا انتخابی امیدواروں کے حلقوں میں خفیہ سروے کروانے کا فیصلہ

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) لیگی قائد نواز شریف کا ٹکٹوں کی تقسیم میں شفافیت کے لیے اہم اقدام، مسلم لیگ ن نے انتخابی امیدواروں کے حلقوں میں خفیہ سروے کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل لیگی امیدواروں کے حلقوں میں خفیہ سروے کروایا جائے گا، مسلم لیگ ن کے ممکنہ اُمیدواروں کی انکے حلقوں میں موجودہ ساکھ کے حوالے سے رپورٹیں تیار کی جائیں گی، پنجاب میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں کتنے لیگی امیدواروں کو بظاہر برتری حاصل ہے  اور کتنی نشستیں حاصل ہوسکیں گی، اس بارے میں  بھی رپورٹ مرتب ہو گی۔

پارٹی ذرائع  کا کہنا ہے کہ جن امیدواروں کی اپنے حلقوں میں ساکھ اچھی نہیں ان کی جگہ متبادل امیدوار کو ٹکٹ دیا جائے گا، آئندہ دو ہفتوں میں سروے مکمل کر کے پنجاب کی قیادت کے حوالے کیا جائے گا، پنجاب کی قیادت سروے کے نتائج پر مشتمل رپورٹ اپنی سفارشات کے ساتھ اعلیٰ لیگی قیادت کو جمع کروائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سروے کی  بنیاد پر ہی دیگر  جماعتوں سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بات چیت ہوسکے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے