17 Jul 2023
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی، عدالت نے پرویز الہٰی کی خفیہ مقدمات میں گرفتاری روکنے اور حفاظتی ضمانت کا سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کردیا، عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 11 اگست تک ملتوی کردی۔
یاد رہے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کو خفیہ مقدمات میں گرفتار نہ کرنے اور درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی تھی۔