(لاہور نیوز) ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو کی دعوت اسلامی پنجاب کے صوبائی مرکز فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن آمد ہوئی۔
ڈی جی پی ایچ اے کی دعوت اسلامی کے مرکزی شوری کے ممبر حاجی یعفور رضا عطاری اور ان کی پوری ٹیم سے ملاقات ہوئی۔ محمد طاہر وٹو کے ہمراہ ڈائریکٹر ہیڈکواٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈکواٹر، ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچرز کی شرکت ہوئی۔ ملاقات میں محمد لیاقت عطاری اور ایف جی آر ایف پلانٹیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داروں کی بھی شرکت ہوئی۔
دعوت اسلامی کے فلاحی ادارے ایف جی آر ایف اور پی ایچ اے نے ملکر کلین اینڈ گرین لاہور کیلئے ایک ملین پودوں کی شجرکاری کرنے پر اتفاق کیا۔ دعوت اسلامی کا فلاحی ادارہ ایف جی آر ایف پی ایچ اے لاہور کو مون سون شجرکاری کیلئے 10 لاکھ پلانٹس فراہم کریگا۔
ملاقات میں اگست کے مہینے میں شجر کاری کے حوالے سے اتفاق رائے کیساتھ پلاننگ کی گئی۔ ڈی جی پی ایچ اے کی ڈونیشن میں ایف جی آر ایف کو شجرکاری کیلئے 6 فٹ سے بڑے پلانٹس فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
ملاقات میں یکم اگست کو جلو پارک اور کنال پر اڑھائی لاکھ پودے لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 7اگست کو علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ فروٹ گارڈن میں شجرکاری کی جائے گی۔ 9 اگست کو بانسری گلی میں 2 ہزار زیتون کے درختوں کی شجرکاری کی جائے گی۔ 16 اگست کو کاہنہ فیروز پور روڈ اور 24 اگست کو جیلانی پارک میں شجرکاری کی تقریبات منعقد کی جائیں گیں۔