اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی نیب میں پیش ہونے سے معذرت

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے روبرو پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

نیب میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ 19 جولائی کو عدالتوں میں پیش ہونا ہے تب ہی نیب کے سامنے پیش ہوسکتا ہوں، سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے لاہور سے اسلام آباد کم سفر کرتا ہوں۔

تحریری جواب کے مطابق نیب قوانین کے سیکشن 18 سی کے تحت انکوائری رپورٹ صرف میں وصول کر سکتا ہوں، میرا جواب جب نیب کو موصول ہو تو انکوائری رپورٹ میرے وکیل بیرسٹر گوہر کو دی جائے۔

القادر ٹرسٹ کیس میں سپریم کورٹ نے مجھے رہا کرنے کا حکم دیا تو انکوائری رپورٹ بھول آیا تھا، اس وقت بھی انکوائری رپورٹ بیرسٹر گوہر خان نے آپ کے افسر سے موصول کی تھی، توشہ خانہ کیس کی انکوائری رپورٹ بیرسٹر گوہر خان میری طرف سےموصول کریں گے۔

یاد رہے کہ 3 دن قبل نیب نے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف جاری توشہ خانہ انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا تھا،  نیب نے گواہوں کے بیانات اورشواہد کی روشنی میں انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کیا۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے  پی ٹی آئی قائد  کو آج (17) جولائی کو طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا تھا جس میں ان کو دن 10 بجے پیشی کی ہدایت کی ہدایت کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے