اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہباز، زرداری بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی: شاہ محمود قریشی

17 Jul 2023
17 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ماڈل ٹاؤن میں ہونے والی بیٹھک نے دبئی کے فیصلوں پر مہر ثبت کردی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں لاہور کی بیٹھک میں کیا تبادلہ خیال ہوا، اسمبلیوں کی تحلیل ،نگران سیٹ اپ کے معاملے پر دو بڑی سیاسی جماعتوں میں مشاورت ہوئی اور فیصلے ہوئے، اب یہ پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیں گے، فیصلے ہوگئے اب مشاورت باقی ہے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے طنز کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم کی دیگر جماعتوں کو دعوت دی جائے گی، پر تکلف چائے پر اعتماد میں لیا جائے گا ان فیصلوں پر جو پہلے ہی ہو چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اب ابہام نہیں رہا کہ نگران وزیراعظم کس کی مرضی کا ہوگا، یہ طے ہے کہ نگران سیٹ اپ کس نوعیت کا مرتب کیا جارہا ہے، پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کس نے کرنا ہے؟ دو بڑی جماعتوں کے سربراہان نے کرنا ہے یا حق عوام کو دیا جائے گا۔

 انہوں نے کہا انتخابی اصلاحات پر ایک کمیٹی ایاز صادق کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، انتخابی اصلاحات عجلت میں کی جارہی ہیں، پی ٹی آئی ایک اہم سٹیک ہولڈر ہے، پی ٹی آئی کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے ، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض صاحب برائے نام ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا استحکام پاکستان پارٹی میں بھی عدم استحکام کی جھلک دکھائی دی ہے، لگتا ہے استحکام بھی عدم استحکام کا شکار ہونے جارہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے