اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گزشتہ مالی سال کے واٹر سپلائی اور سیوریج کے منصوبے تاحال نامکمل

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(لاہور نیوز) گزشتہ مالی سال کے دوران شہر میں واٹرسپلائی اور سیوریج کےمنصوبے مکمل نہ ہو سکے، واسا کی جانب سے شروع ہونے والے سابق حکومت کے تمام منصوبے بھی ادھورے رہ گئے۔

مالی سال 23-2022 میں واسا کی کارکردگی کارگر ثابت نہ ہوئی، واسا واٹرسپلائی اور سیوریج کے شروع ہونے والے میگا منصوبے مکمل نہیں کرسکا۔

حاجی کیمپ ڈرین منصوبے پر مالی سال 23-2022 میں  کام کا آغاز ہی نہ ہوا، ستوکتلہ ڈرین کی مرمت اور بحالی کے لئے رکھے گئے فنڈز بھی سرنڈر ہوگئے۔

پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے واٹر میٹرنگ کا پراجیکٹ بھی مکمل ہونے کا منتظر ہے، سال 2019 میں سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے وفاقی حکومت نے منظوری دی، مالی سال  کے دوران سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کیلئے زمین پرکوئی تعمیرات نہ ہوسکیں۔

صاف پانی کی فراہمی کیلئے واسا نے "بلیو ڈراپ" پراجیکٹ متعارف کروایا، واسا انتظامیہ منصوبہ بندی کے بعد بلیو ڈراپ پراجیکٹ پر کوئی کام نہیں کرسکی، بلیو ڈراپ پراجیکٹ کے تحت مختلف علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا تھا۔

واسا نے شہریوں کو بروقت اور بہتر سروسز کی فراہمی کیلئے "حاضر سر" کے نام سے منصوبہ بنایا بعد ازاں واسا انتظامیہ نے "حاضر سر" منصوبے کا نام تبدیل کر کے منصوبہ بند کر دیا۔

واسا کے نامکمل منصوبہ جات کو مالی سال 24-2023 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرلیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے