اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کمشنر کا ایم او پلاننگ سمیت 18 زونل افسران کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(لاہور نیوز) کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد علی رندھاوا نے ایم اوپلاننگ سمیت 18 زونل افسران کی کارکردگی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس  ہوا جس میں ایم او ریگولیشن فیصل شہزاد نے شہر میں تجاوزات بارے بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر میں 60 فیصد تجاوزات نے شاہراہوں کا حسن گہنا دیا ہے، پارکنگ سٹینڈز کی بھی بھرمار ہے۔ اجلاس میں سینکڑوں غیرقانونی تعمیرات کا بھی انکشاف ہوا۔

کمشنر لاہور نے ناقص کارکردگی پر افسران کو آڑے ہاتھوں لیا اور شہر کی 24ماڈل  شاہراہوں سے تجاوزات  فوری ہٹانے کا حکم دیا،  کمشنر نے  ایم او پلاننگ نیئر ندا ظفر کی سرزنش کی اور 18 زونل افسران کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیا۔

محمد علی رندھاوا نے کہا کہ افسران نے لاہور کا  حلیہ ہی بگاڑ  دیا ہے، ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ  بننے والے  پارکنگ سٹینڈز کو فوری ختم کروایا جائے، 20روز سے غیر قانونی تعمیرات کے خلااف آپریشن نہیں  کیا گیا، نقشوں کے زیر التوا کیسز کو 7روز  میں نمٹایا جائے، صرف نوٹیفائیڈ بلڈنگ انسپکٹرز تعینات  کیے جائیں گے سفارشی گھر کی راہ لیں۔

کمشنر لاہور نے  ایم سی ایل میں ایک سے دوسرے سیکشن میں تبادلوں پر پابندی لگا دی، انہوں نے کہا  انفورسمنٹ انسپکٹرز تجاوزات کے خلاف ایکشن نہیں لیتے تو سخت کارروائی ہو گی، ایک ہفتہ کی ڈیڈ لائن کے بعد افسران پر پیڈا ایکٹ لگا کر واپس ان کے محکموں میں  بھجوا دوں گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے