اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دریائے راوی سے سیلاب کا خطرہ ٹل گیا، پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی

16 Jul 2023
16 Jul 2023

(لاہور نیوز) بھارت میں شدید تباہی مچانے والے دریائے راوی سے پاکستان میں سیلاب کا خطرہ ٹل گیا، دریا میں پانی کی سطح معمول پر آنا شروع ہوگئی، شاہدرہ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں نمایاں کمی آگئی۔

بھارت میں ستلج  اور دریائے بیاس کے ساتھ ساتھ  راوی نے بھی شدید تباہی مچائی، تینوں دریاؤں کے بپھرنے کے باعث تین بھارتی ریاستوں اُتراکھنڈ، ہِماچل پردیش اور بھارتی پنجاب کو شدید ترین سیلابی صورت حال کا سامنا ہے جس میں راوی کا بھی نمایاں حصہ  شامل ہے۔

خوش قسمتی سے سرحد کے  اِس پار راوی میں سیلاب کا  خطرہ ٹل گیا ہے اور بیشتر مقامات پر دریا معمول کے مطابق بہہ رہا ہے، شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 20ہزار اور ہیڈ بلوکی کے مقام پر  41 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

ادھر دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، ملک کے دیگر تمام دریا  معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے