جرم وانصاف
روبکار اب مل بھی گئی تو پرویز الٰہی کی رہائی نہیں ہو گی، سپرنٹنڈنٹ جیل نے معذرت کر لی
15 Jul 2023
15 Jul 2023
(لاہور نیوز) پرویز الہی کی رہائی کے معاملہ پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی رہائی سے معذرت کر لی۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے اس سلسلہ میں اینٹی کرپشن ٹیم کو بھی مطلع کر دیا، ذرائع کے مطابق 5 بجے کے بعد جیل میں گنتی کا عمل شروع ہو جاتا ہے، 5 بجے کے بعد جو بھی روبکار جیل حکام کو موصول ہو گی اس پر رہائی نہیں ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک پرویز الٰہی کے وکلا روبکار لے کر کیمپ جیل نہیں پہنچے، عدالت نے پرویز الٰہی کی رہائی کا حکم دیا تھا، پولیس کی بھاری نفری گزشتہ 5 گھنٹوں سے جیل کے باہر موجود ہے۔