اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: پاکستان میں زیادہ میچز کیلئے آخری کوشش شروع

15 Jul 2023
15 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان نے ملک میں ایشیا کپ کے میچز بڑھانے کی آخری کوشش شروع کر دی۔

پی سی بی ایشیا کپ کے شیڈول میں تبدیلی کیلئے کوشاں ہے، حکام نے اے سی سی کے سامنے مؤقف اپنایا کہ سری لنکا میں مجوزہ 9 میں سے 4 میچز کے دوران بارش کا امکان ہے، اس صورتحال سے بچنے کا طریقہ پاکستان میں 4 کی جگہ زیادہ میچز کا انعقاد ہو گا، بھارت کے سوا دیگر ٹیمیں تو یہیں ہوں گی لہذا لاجسٹک کے حوالے سے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

پی سی بی ایک کے بجائے 2 شہروں میں بھی مقابلوں کا خواہاں ہے، اب تک صرف لاہور میں میچز کی بات چل رہی تھی لیکن اب ملتان بھی دوڑ بھی شامل ہو گیا ہے۔

اعلیٰ حکام اسی شہر میں پاکستان و نیپال کے درمیان میچ سے ایونٹ کا آغاز کرنا چاہتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ لاہور کے مقابلے میں ملتان میں زیادہ شائقین آئیں گے، اگر پاکستان میں میچز بڑھانے پر اتفاق ہو گیا تو گرین شرٹس کا بنگلہ دیش یا افغانستان میں سے کسی ایک کیخلاف مقابلہ بھی ہوم گراؤنڈ پر ہو گا۔

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے گزشتہ دنوں جنوبی افریقہ میں ایشیائی کرکٹ حکام کے ساتھ اس حوالے سے ابتدائی بات چیت کی تھی، اس موقع پر مزید تبادلہ خیال دبئی میں اے سی سی میٹنگ میں کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

گزشتہ روز ذکاء اشرف سمیت دیگر بورڈ حکام ڈربن سے دبئی روانہ ہو گئے تھے، ایشیا کپ کا شیڈول جمعے کو جاری کیا جانا تھا تاہم حالیہ پیشرفت کے سبب تاخیر ہو گئی اور اب میٹنگ کے بعد اعلان کیا جائے گا، پاکستانی حکام پرامید ہیں کہ انہیں مزید میچز کی میزبانی مل جائے گی، البتہ اگر ایسا نہ ہو سکا تو سابقہ پلان پر ہی عمل ہو گا۔

یاد رہے کہ موجودہ شیڈول کے تحت ایشیا کپ کا آغاز 31 اگست کو ہونا ہے، پاکستان و نیپال، افغانستان و بنگلہ دیش، بنگلہ دیش و سری لنکا جبکہ سری لنکا و افغانستان کے میچز بھی پاک سرزمین پر رکھے گئے ہیں تاہم اب تبدیلی پر غور جاری ہے۔

ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سری لنکا نے کولمبو کے بجائے تمام میچز دمبولا میں رکھنے کا فیصلہ کیا تاہم موسم کے حوالے سے وہاں کی بھی رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایک ہفتے میں 2 بار دمبولا میں مدمقابل ہوں گی، دونوں روایتی حریف سائیڈز فائنل میں پہنچیں تو تیسرا مقابلہ بھی دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کرے گا۔

ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ایشیا کپ میں براڈ کاسٹرز، ٹیموں کی نقل و حرکت سمیت انتظامی ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں۔

یاد رہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے ذمہ داری سنبھالنے سے قبل کہا تھا کہ وہ ہائبرڈ ماڈل کے حق میں نہیں ہیں لیکن سابقہ بورڈ حکام نے جو کمٹمنٹ کی اسے پورا کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے