(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ سے قبل اور دورہ سری لنکا میں اپنا بیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بیٹ بنانے والی کمپنی گرے نکلز کے برانڈ ایمبیسڈر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈ کپ سے قبل باؤلرز کا شکار کرنے کیلئے اپنا بیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گرے نکلز کمپنی نے کپتان بابراعظم کیلئے ہاتھ سے بنا بیٹ لانچ کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے، کمپنی کی جانب سے بیٹ کو ہائپرنوا 1.3 نام دیا گیا ہے جبکہ بلے کے ڈیزائن میں بابر اعظم نے کئی تبدیلیاں بھی کروائی ہیں، آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے بادشاہ کے بیٹ کا وزن 1 ہزار 219 گرام ہے۔
بیٹ کو بابراعظم کے بیک فٹ پنچ کیلئے خاص طور پر بنایا گیا ہے جس کیلئے بلے کے مڈل اور لوئر مڈل پارٹ میں وزن رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم دورہ سری لنکا میں اپنے نئے بیٹ کے ساتھ کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔