15 Jul 2023
( ویب ڈیسک ) پاکستان کے کیوئسٹ احسن رمضان نے ورلڈ انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں بھارتی حریف شام الوان کے خلاف کامیابی سمیٹ لی۔
سعودی عرب کے شہر ریاض میں جاری ایونٹ میں پاکستانی کیوئسٹ نے بھارتی کھلاڑی کو باآسانی 0-3 سے شکست دی، انہوں نے تیسرے فریم میں 100 کا بریک کھیلا اور ان کی جیت کا سکور 17-82، 18-82 اور 0-125 رہا۔
خیال رہے کہ احسن رمضان نے گروپ کے تین میں سے دو میچز جیتے ہیں، انہوں نے اس سے قبل مصری کھلاڑی کو شکست دی تھی جبکہ ایونٹ کے دوسرے میچ میں انہیں ایران کے کھلاڑی تیرداد آزادی پور کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔