اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کا ایمرجنگ ایشیا کپ میں فاتحانہ آغاز

15 Jul 2023
15 Jul 2023

(ویب ڈیسک) اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیاکپ میں پاکستان نے نیپال کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کولمبو کرکٹ کلب میں کھیلے گئے میچ میں نیپال نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تاہم نیپالی ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور 37 اوورز میں 179 رنز بناکر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔

نیپال کی جانب سے لوئر مڈل آرڈر بلےباز سومپال کامی نے 75 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تاہم انکے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا، ایک وقت میں نیپالی ٹیم 72 کے مجموعے پر اپنی 8 وکٹیں گنوا چکی تھی۔

پاکستان کی جانب سے شاہنواز دھانی نے 5 جبکہ محمد وسیم جونئیر نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 32.5 اوورز میں 6 وکٹوں ٹارگٹ پورا کیا، اوپنرز صائم ایوب اور حسیب اللہ خان نے 37 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم حسیب 12 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، صائم ایوب 24، عمر بن یوسف اور طیب طاہر نے 36، 36 جبکہ کامران غلام نے 31 رنز بنائے۔

پاکستان شاہینز ٹیم ایونٹ میں دوسرا میچ 16 جولائی کو انڈیا اے اور 18 جولائی کو تیسرا میچ سری لنکا اے کے کیخلاف کھیلے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے