اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل سیزن 8 کا ترانہ کتنے کروڑ میں بنا؟رقم سن کر آپ حیران رہ جائینگے

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سیزن کا ترانہ بنانے کیلئے ساڑھے 4 کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی ۔

پی ایس ایل 8 کا انعقاد رواں برس فروری، مارچ میں ہوا تھا،ایونٹ کیلیے پی سی بی نے ’’سب ستارے ہمارے‘‘ کے عنوان سے اینتھم (ترانہ) تیار کرایا۔ذرائع کے مطابق اس پر ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، تقریبا ڈھائی کروڑ روپے تو فنکاروں کی فیس ہی تھی،پاکستان میں ایک عام فلم بھی 5 کروڑ روپے میں بن جاتی ہے، اس لحاظ سے صرف اینتھم پر اتنی خطیر رقم خرچ ہونے پر آڈٹ میں اعتراضات سامنے آ سکتے ہیں۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب پر تقریبا 25 کروڑ روپے لگے،بجٹ میں اس سے کم رقم رکھی گئی تھی،رمیز راجہ کے دور میں پی ایس ایل 7 کا آغاز کرتے ہوئے 4 سے 5 کروڑ روپے لگائے گئے تھے، البتہ نئی مینجمنٹ کا خیال تھا کہ مقابلوں کی ہائپ بنانے کیلیے بڑے پیمانے پر تقریب سجانا ضروری ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کئی اخراجات بجٹ سے بڑھ کر ہوئے، کئی امور میں کاغذات پر الگ رقم موجود جبکہ اخراجات اس سے زیادہ ہوئے،انھیں دیگر مد سے کور کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے سابقہ مینجمنٹ کمیٹی کے دور کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس کا آغاز آئندہ ماہ کے اوائل میں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے