اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مسلمانوں کو متحد ہو کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنا ہو گا: طاہر اشرفی

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(لاہور نیوز) پاکستان علما کونسل کے سربراہ علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ مسلمان اپنے کردار اور عمل سے متحد ہو کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کریں۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر اشرفی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور بھارت انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیاں کر رہے ہیں، اسرائیل کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ قابل قبول نہیں، اس وقت اسرائیل دنیا بھر میں سب سے بڑا سفاک ملک بن چکا ہے۔

علما کونسل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل ہو یا بھارت کسی کو بھی ہماری داخلی حدود میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، علما کرام کی ریڈلائن دین، حضورکی ناموس، وطن اور پاک فوج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سننے میں آیا ہے کہ سویڈن میں مقدس کتابوں کو جلانے کی باقاعدہ قانونی اجازت طلب کی جارہی ہے، مسلمان اپنے کردار اور عمل سے متحد ہو کر اسلاموفوبیا کا مقابلہ کریں۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے علما کونسل کا متفقہ ضابطہ اخلاق تمام مکاتب فکر سے مشاورت کے بعد جاری کیا جائے گا، امید ہے کہ تمام مکاتب فکر کے علما، مشائخ اور ذاکرین اس پر مکمل عمل درآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ ورانہ تصادم اور طاقت کے زور پر دوسروں پر دباؤ ڈالنا صریحاً شریعت کے خلاف ہے، تمام مکاتب فکر کے علما کرام شرپسندی اور انتہا پسندانہ سوچ کی مذمت کرتے ہیں۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ اپنے نظریات کو جبری مسلط کرنا شریعت کے مطابق حرام ہے، مسلح طاقت کا استعمال کرنا قرآن وسنت کے مطابق درست نہیں، کسی کو کافر قرار دینا قرآن وسنت کی تعلیمات کی روشنی میں صرف ریاست کا اختیار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے