اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(لاہور نیوز) ملک بھر میں آئندہ ہفتے سے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے سندھ میں مون سون کے نئے سسٹم کے اثر انداز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 22 جولائی کے درمیان مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ سندھ پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا نیا سلسلہ خلیج بنگال سے پاکستان میں داخل ہو گا، کراچی میں بارشوں کی شدت کا اندازہ سسٹم کے قریب آنے پر ہو گا۔

پنجاب اور بلوچستان میں بھی بارشوں کی پیشگوئی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام سے 16 جولائی کے دوران بارکھان، لورالائی اور قلات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ خضدار، ژوب، لسبیلہ، آواران، موسیٰ خیل، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، سکھر، جیکب آباد، نگرپارکر، تھرپارکر، عمرکوٹ، سانگھڑ اور میرپورخاص میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور تیز ہواؤں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے۔

بلوچستان میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع، کوہلو اور گردو نواح میں بارش

ادھر بلوچستان میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں کوہلو، دکی اور ملحقہ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔

محکمہ موسمیات نے جمعہ کو بارکھان، موسیٰ خیل،کوہلو ، لورالائی، ژوب، قلات، پنجگور، آواران اور خضدار میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

جمعرات کو کوہلو اور گرد و نواح میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے جب کہ پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی رہی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دکی اور ملحقہ علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جمعہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے علاقوں دالبندین اور نوکنڈی میں شدید گرمی پڑی اور درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے