اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

امام الحق بھی لنکا پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے بیٹر امام الحق کا بھی لنکا پریمیئر لیگ میں معاہدہ ہوگیا۔

 امام الحق پہلی بار پاکستان سے باہر کسی لیگ میں حصہ لیں گے  جس کیلئے امام الحق کا کولمبو سٹرائیکر سے معاہدہ ہوا ہے۔

امام الحق کو آئرلینڈ کے کھلاڑی  لورکن ٹکر کے متبادل کے طور پر سائن کیا گیا ہے، کولمبو سٹرائیکرز میں امام الحق کو بابراعظم کا ساتھ حاصل ہوگا ۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا بھی لنکا پریمیئر لیگ کے ساتھ معاہدہ ہو گیا ہے۔

 بابر اعظم ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ کرنے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

کپتان بابر اعظم کے ساتھ معاہدہ کولمبو نے کیا ہے، اس کے علاوہ متھیشا پاتھیرانا اور چمیکا کرونارتنے سے بھی کولمبو نے معاہدہ کیا ہے، ڈیوڈ ملر، میتھیو ویڈ، شکیب الحسن، تبریز شمسی کا بھی ایل پی ایل میں براہ راست معاہدہ ہوا ہے،براہ راست معاہدہ کرنے والوں میں سری لنکا کے کرکٹرز بھی شامل ہیں۔

لنکا پریمیئر لیگ اس سال 30 جولائی سے 22 اگست تک کھیلی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے