اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ میں ہماری ٹیم بہترین ہے، کوئی وجہ نہیں فائنل تک نہ پہنچیں : شاہد آفریدی

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کے پاس بہترین ٹیم ہے، کوئی وجہ نہیں کہ قومی ٹیم فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈکپ میں میری ٹاپ فور ٹیمیں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا ہیں، مجھے لگتا ہے کہ قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں، ہماری بولنگ، بیٹنگ اور سپن ڈیپارٹمنٹ اچھا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کیلئے سب سے بہترین کپتان کے سوال پر کہا کہ تمام ٹیموں کے کپتانوں میں تقریباً ایک جیسے سکلز ہوتے ہیں لیکن میں بابراعظم کو بیک کروں گا۔

سابق آل راؤنڈ نے رمیز راجا کو کمنٹری میں کم بیک کرنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انکے مداح انہیں کمنٹری کرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی قیادت میں قومی ٹیم نے 2011 کے ورلڈکپ میں بھارت کا دورہ کیا تھا تاہم سیمی فائنل میں روایتی حریف کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے