اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

صنعتی پیداوار میں سالانہ بنیاد پر 9 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مالی سال 23-2022 کے پہلے 11 مہینوں میں 9 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صنعتی شعبے کی کارکردگی سے متعلق جاری رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی پیداوار میں 9.87 فیصد کمی ہوگئی جبکہ مئی 2021 کی نسبت مئی 2023 کے دوران پیداوار 14.37 فیصد تک گرگئی۔

جولائی تا مئی ٹیکسٹائل سیکٹر کی پیداوار میں 18.58 فیصد ، گاڑیوں کی پیداوارمیں 47.70 فیصد جبکہ مشینری اور دیگر سامان کی پیداوار 46 فیصد گرگئی۔

ملک میں لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 62 فیصد، تمباکو 27 فیصد، ادویہ سازی کی پیداوار میں 26.15 فیصد کم رہی جبکہ سیمنٹ کی پیداوار 12.36 فیصد، کھاد کی پیداوار 9.24 فیصد کم ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا مئی تیار ملبوسات کی پیداوار میں 25.56 فیصد اضافہ ہوا، فرنیچر کی پیداوار 32.58 فیصد، فٹبال کی پیداوار میں 31.33 فیصد جبکہ چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار میں 1.92 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے