اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سعود شکیل ملک سے باہر اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کو تیار

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سعود شکیل نے ٹھیک ایک سال قبل گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے دو ٹیسٹ میچ باہر بیٹھ کر دیکھے تھے لیکن اب وہ اسی گال میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز پاکستانی بیٹنگ لائن کے ایک اہم رکن کی حیثیت سے کرنے والے ہیں۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ اتوار کے روز سے گال میں شروع ہونے والا ہے۔ سعود شکیل ان 4 کھلاڑیوں میں شامل تھے جنہوں نے گزشتہ سال دسمبر میں انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں اپنے ٹیسٹ کریئر کی ابتدا کی تھی۔

بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے سعود شکیل کو اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا تھا اور انہوں نے میچ کی چوتھی اننگز میں 76 رنز کی قابل ذکر اننگز کھیلی تھی۔

ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 63 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں وہ 94 رنز بناتے ہوئے پاکستانی ٹیم کو355 رنز کے ہدف کے قریب لے آئے تھے کہ تھرڈ امپائر کے فیصلے نے انہیں کاٹ بی ہائنڈ آؤٹ قرار دے دیا تھا۔

سعود شکیل نے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے میں نے قومی کیمپ میں اپنی مہارت کو مزید بہتر بنانے پر بہت توجہ دی ہے اور مزید شاٹس کا اضافہ بھی کیا ہے میں نے اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہ یہاں سپن وکٹیں ہوتی ہیں قومی کیمپ میں سپن باؤلنگ پر اپنی بیٹنگ کو مضبوط کرنے پر خاص توجہ دی ہے۔

سعود شکیل کا کہنا ہے میں نے اس بات پر بھی توجہ دے رکھی ہے کہ سری لنکا کی کنڈیشنز میں کس طرح رنز بنانے ہیں، میں سوئپ شاٹس اچھے کھیل لیتا ہوں، لیکن میں نے اس میں بھی بہتری لانے کی کوشش کی ہے کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ سوئپ شاٹس کھیل کر آپ باؤلر کی لینتھ لائن کو ڈسٹرب کرسکتے ہیں، میں نے سپن باؤلنگ پر فٹ ورک اور ریورس سوئپ پر بھی کام کیا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے