14 Jul 2023
(ویب ڈیسک) لاہور میں تھوک سطح پر چینی کے 50کلو تھیلے کی قیمت200روپے اضافے سے 6750روپے تک پہنچ گئی ۔ فی کلو قیمت 4روپے اضافے سے ہول سیل قیمت 135روپے تک پہنچ گئی ۔
ملک کے مختلف علاقوں میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ مختلف مقامات پر پرچون سطح پر چینی 140سے145روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
پشاور میں چینی کے 50 کلو تھیلے کی قیمت میں 100 روپے مزید اضافہ ہو گیا ہے، چینی کے 50 کلو تھیلے کی قیمت 6 ہزار 700 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
ڈیلرز کا کہنا ہے کہ چینی کی وافر مقدار میں موجودگی کے باوجود قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں چینی کی تھوک قیمت میں فی کلو مزید 4روپے تک اضافہ ہو ا تھا۔