اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بہتر سہولیات کی فراہمی کا حکم

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(لاہور نیوز) لاہورہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما و سابق گورنر پنجاب عمر سرفرازچیمہ کو جیل میں بہترسہولیات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا، عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا عمرسرفراز کو جیل میں سہولیات نہ دینے کا نوٹیفکیشن خلاف قانون قراردیدیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے قانون کی غلط تشریح کی ،عمرسرفراز چیمہ کوجیل سہولیات نہ دینا امتیازی سلوک ہے ،اسی نوعیت کےدوسرے ملزمان کو جیل میں سہولیات دی گئی ہیں۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ عمرسرفرازچیمہ کو اپنے حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا، سابق گورنر جیل رولز 1978 کے تحت جیل میں بہتر سہولیات کے مستحق ہیں، انہیں جیل میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔

یاد رہے سابق گورنر پنجاب کی اہلیہ روبینہ سلطان نے عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے