اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کے مزید 5 سراغ رساں کتے ریٹائر، میڈلز سے نوازا گیا

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) پنجاب پولیس کی سپیشل برانچ کے مزید پانچ سراغ رساں کتے ریٹائر ہوگئے جنہیں خدمات کے اعتراف میں میڈلز اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نواز گیا۔

سپیشل برانچ سے سبکدوش ہونے والے پانچ سراغ رساں کتوں کو ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید، ایس ایس پی ندیم عباس اور جانوروں کے حقوق کے لیے سرگرم تنظیم نے میڈلز پہنائے اور بہترین سروس پر سرٹیفکیٹس بھی دیے۔

ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ سراغ رساں کتے 8 سال بعد ریٹائر کردیے جاتے ہیں، خوشی ہے کہ مستقبل میں بھی ان کا اچھا خیال رکھا جائے گا۔

انچارج ڈاگ ٹریننگ سینٹر کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں بھی تین کتے ریٹائر ہوئے تھے، سراغ رساں کتوں کے لیے خصوصی کینل بنائے گئے ہیں جہاں گرمیوں میں 24 گھنٹے کولر چلتا ہے، ان سے صرف 4 گھنٹے کام لیا جاتا ہے ،باقی وقت یہ آرام کرتے ہیں، ان کی خوراک اور ٹریننگ کے لیے ماہرین موجود ہیں۔

اڈاپشن تقریب میں کوالی فائی کرنے والی فیملیز ان کتوں کو لینے پہنچ گئیں اور ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کا خصوصی خیال رکھیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے