14 Jul 2023
(ویب ڈیسک) انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد اچانک اضافہ ہوا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 94 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 40 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 276 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 200 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 477 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔