اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آنیوالا الیکشن یوم حساب و احتساب، حکمرانوں پر سیاسی قیامت ٹوٹے گی: شیخ رشید

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آنے والا الیکش یوم حساب اور احتساب ہوگا، قیامت سے پہلے حکومت پر سیاسی قیامت ٹوٹی گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قرضہ اُس وقت ملا جب مہمان اداکاروں کا کھیل ختم ہونے والا تھا اور معاہدے کا آخری دن تھا، انہوں نے ایک سال ضائع کیا، یہ کہتے تھے ہمارے پاس پلان بی اور سی ہے حقیقت میں ان کے پاس کوئی پلان نہیں تھا۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای نے 3 ارب ڈالر کسی اور کے منہ اور کہنے پر دیئے، ان کے کہنے پر کوئی 5 ڈالر خیرات نہیں دیتا، یہ جس ملک جاتے ہیں لوگ کہتے ہیں وہ آئے بھیک مانگنے والے، شہباز شریف تقریری مقابلے پر نکلا ہوا ہے، دن میں آدھی درجن تقریریں کرتا ہے اور آدھی درجن تصویریں کھنچواتا ہے لیکن 15 مہینے میں نتیجہ صرف آئی ایم ایف کے 1 ارب ڈالر کی پہلی قسط کا قرضہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا اور آئی ایم ایف جمہور کی آواز کا احترام کرتی ہے، قرضے کی 3 قسطوں کی بنیادی وجہ الیکشن کی یقین دہانی ہے، بجلی گیس مہنگی اور سبسڈی ختم، غریب پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھے گا، معیشت آکسیجن ٹینٹ پر لگی ہے، نہ ایکسپورٹ ہے نہ ترسیلات ہیں کارخانے چل نہیں رہے گروتھ صفر ہے اوورسیز ناراض ہیں، ادائیگیاں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا زیادہ ہوگئی ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ زرداری نے خاموشی تانی ہے، بلاول کی امریکی یاترہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی، فضل الرحمان بھی بیزار ہے، یہ کہتے ہیں سیاست نہیں ریاست بچائی ہے حالانکہ انہوں نے اپنے آپ کو کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسوں سے بچایا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے