اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ کپ میں کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا انتخاب اہم کام ہو گا: مصباح الحق

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں اہم کام 11 کھلاڑیوں کا انتخاب ہے جو کنڈیشن کو دیکھ کر سوچ سمجھ کر کرنا ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ہمیشہ پاک بھارت کرکٹ کو سیاست سے جوڑ دیا جاتا ہے، کھیل کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے، پاکستان اور بھارتی بورڈ کو مل کر مستقل بنیادوں پر حل نکالنا چاہیے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہمیشہ کہتا ہوں سپورٹس کوسیاست سے نہیں جوڑنا چاہیے، کرکٹ کوسیاست سے جوڑنا پاک،بھارت شائقین کے لیےاچھی چیزنہیں، پاکستان ٹیم کوبھارت اوربھارتی ٹیم کوپاکستان آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا بھارتی کنڈیشنز پاکستان کو سپورٹ کرتی ہیں، امید ہے پاکستان ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھائے گا، بھارت میں کنڈیشن زبردست ہوتی ہے، کراؤڈ کا پریشر  ہوتا ہے جس سے حوصلہ بھی ملتا ہے۔

پی سی بی میں تبدیلیوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا بورڈ میں بار بار تبدیلیوں سے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہوتی ہے، جس سے کرکٹرز اور مینجمنٹ میں بھی غیر یقینی کی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے جو اچھی بات نہیں ہے، جو بھی ادارہ ہو اس میں مستقل مزاجی ہونی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے