اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نے کرکٹ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کر دیں

14 Jul 2023
14 Jul 2023

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز اور ویمنز ایونٹس کے لیے یکساں انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مختلف لیگز کے حوالے سے قانون سازی کرلی ہے ، اب لیگز کھلاڑیوں کے ہوم بورڈ کو کھلاڑی کی سائننگ کے عوض فیسں دینے کی پابند ہوں گی جبکہ پلیئنگ الیون میں کھلاڑیوں کی تعداد پر بھی شرائط عائد کردی گئی ہیں۔

ڈربن میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہونے والی انٹرنیشنل لیگز میں ٹیموں کی فائنل الیون میں زیادہ سے زیادہ چار اوور سیز کھلاڑی ہی کھیل سکیں گے تاہم ایسوسی ایٹ ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاریوں کو سات لوکلز  کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیا جاسکے گا۔

فوری طور پر موجودہ لیگز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا جس کی وجہ سے آئی ایل ٹی ٹوئنٹی اور میجر لیگ ٹی ٹوئنٹی لیگ کو استثنیٰ حاصل ہوگا مگر مستقبل میں انہیں اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

آئی سی سی اجلاس میں اس معاملے پر پاکستان نے لیگز کو کنٹرول کرنے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔

اجلاس میں سلو اوور ریٹ قانون پر بھی ترامیم کی گئیں اور طے کیا گیا کہ پلیئرز پر فی اوور پانچ فیصد جرمانہ ہوگا اور زیادہ سے زیادہ 50 فیصد میچ فیس کا ہی جرمانہ ہو سکے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں انڈیا کی ٹیم کے پلیئرز  پر پوری 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کر دیا گیا تھا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اجلاس میں مردوں اور خواتین کے آئی سی سی ایونٹس میں یکساں انعامی رقم دینے کی بھی منظور دیدی جبکہ آئی سی سی کا نیا فنانشل ماڈل بھی منظور کر لیا گیا جس کے تحت انڈین کرکٹ بورڈ کو آئی سی سی آمدن کا بڑا حصہ ملے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے