اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

اگست میں معاملات نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے: وزیراعظم

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اپریل 2022 کو ہم نے ملک کی ذمہ داری سنبھالی تھی، اگست 2023 کو یہ ذمہ داری نگران حکومت کے سپرد کر دیں گے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ چار سالوں میں بارودی سرنگیں بچھائی گئیں جسے صاف کیا، سوا سال کا مختصر عرصہ ناامیدی سے امید کی طرف سفر تھا، معاشی تباہی سے معاشی استحکام کی طرف لوٹ آنے کا سفر تھا، کرپشن، نالائقی، سازشوں کی لگی آگ کو بجھایا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یہ سفر سیلاب میں گرے 3 کروڑ متاثرین کو آباد کرنے کا سفر تھا، مہنگائی کے ستائے عوام کو کچھ ریلیف فراہم کرنے ، انسانی عظمت، قومی خودمختاری اور شہری آزادیوں کی بحالی کا سفر تھا، سب سے بڑے چیلنجز اور مشکلات کا سامنا کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ عظیم دوست ملک چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات کا دل سے شکر گزار ہوں، سرمایہ کاروں کا آہستہ آہستہ اعتماد بحال ہو رہا ہے ، روپے کی قدر میں استحکام کیساتھ ساتھ سٹاک ایکسچینج 45ہزار کی بلند ترین سطح پر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ الحمد اللہ اس حکومت نے ایک معیار اور ایک سمت تعین کی، ہم نے ووٹ بینک نہیں سٹیٹ بینک میں اضافے کی فکر کی، معاشی استحکام کے لیے آرمی چیف کی شبانہ کاوشوں کی بھرپور تحسین کرتا ہوں، اب وقت آ گیا ہے اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہے، اس عظیم مقصد کے لیے معاشی بحالی کا عظیم پروگرام تیار کر لیا گیا ہے۔

قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زراعت، صنعت، معدنیات، آئی ٹی سیکٹر میں بڑی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہو رہی ہے، قومی ایجنڈے پرتمام حکومتیں اور فوج انتھک محنت سے اس منصوبے کو کامیاب کروائیں گے، دو ہزار ارب کا کسان پیکج دیا گیا، زراعت،صنعت،آئی ٹی کے شعبوں میں بلاسود قرضوں کےعلاوہ لیپ ٹاپس، تعلیمی وضائف کی فراہمی جاری ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں نئے منصوبوں کا آغاز معاشی بحالی کے سفر کا آغاز ہے، اب ہمارے سامنے ایک ہی راستہ کشکول توڑ دیں ،مقروض رہنا چھوڑ دیں، محتاجی کی زنجیروں کو توڑ کر پاؤں پر کھڑا ہونا ہو گا، ہراول دستہ عوام کو بننا ہو گا، دعا کرتے ہیں نو مئی جیسا یوم سیاہ قوم کی زندگی میں نہ آئے۔

خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ نوازشریف 2013 میں ملک کو ترقی کی شاہراہ پر لائے ،پھر لائیں گے، جیسے مہنگائی، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی ختم کی پھر کریں گے، جس طرح نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا تھا پھر کریں گے، آئیں نفرت مٹائیں اور محبتیں تقسیم کریں اور ایک قوم ہو جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے