اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ایل آر اے بورڈ نے مالی سال 2023-24 کیلئے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(لاہور نیوز) پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی بورڈ کا بائیسواں اجلاس سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں تمام ڈویژنل کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک جبکہ بورڈ ممبران ڈاکٹر محمد طاہر، چیئرمین الیکٹریکل انجینرنگ ڈیپارٹمنٹ، یو ای ٹی، محمد یثرب ہنجرا، ریٹائرڈ پی سی ایس آفیسر، ڈائریکٹر جنرل و ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، ڈائریکٹر ایچ آر، ڈائریکٹر آپریشنز اور ڈائریکٹر آئی ٹی نے شرکت کی۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی سائرہ عمر نے آٹھ نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ پی ایل آر اے بورڈ نے مالی سال 2023-24 کے لیے 7.5 ارب روپے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی۔ پلرا سروس ریگولیشنز کے مطابق سٹاف کی تنخواہوں میں 10% اضافے کی بھی منظوری دی گئی۔ آئی ٹی ونگ کی تنظیم نو کی تجویز کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ سروس سنٹر انچارجز کی مالیاتی اختیارات میں اضافے کی تجویز کو بھی متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

پی ایل آر اے بورڈ نے لوکل گورنمنٹ ٹیکس کی اراضی ریکارڈ سنٹرز کے ذریعے وصولی کے طریقے کار کی بھی منظوری دے دی۔ 2018 سے 2021 تک تین مالی سال کی آڈٹ اور فنانشل سٹیٹمنٹ کی بھی منظوری دے دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے