اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لبرٹی پلازہ کو منافع بخش بنانے کا منصوبہ ٹھپ، اتھارٹی کو اربوں کا نقصان

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(لاہور نیوز) لبرٹی پارک اینڈ رائیڈ پلازہ کو منافع بخش بنانے کا منصوبہ ٹھپ ہوگیا، لبرٹی پلازہ کی دکانیں لیز پر نہ دینے سے اتھارٹی کو بارہ برسوں میں ڈیڑھ ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

ایل ڈی اے گزشتہ 12برسوں سے پارک اینڈ رائیڈ پلازہ لبرٹی کی دکانوں کی لیز کا معاملہ حل نہ کرسکی، دکانیں لیز پر نہ دینے سے اتھارٹی کو 12برسوں میں ڈیڑھ ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے، لبرٹی پلازہ لیز میں تاخیر برتنے پر سپیشل آکشن کمیٹی سے اختیار واپس لے لیا گیا۔

لبرٹی پلازہ کی تعمیر میں تین فلورز پر 81 دکانیں تعمیر کی گئیں، لوئر گراؤنڈ پر 29، گراؤنڈ فلور پر 31 اور فرسٹ فلور پر 20 دکانیں تعمیرکی گئیں، ایل ڈی اے انتظامیہ صرف 23 دکانیں لیز پر دے سکی، لبرٹی پلازہ کی 26 جنوری 2011 کو 11 دکانیں لیز پر دی گئیں، 6 اپریل 2011 کو بھی آکشن میں 11 دکانیں لیز پر دی گئیں جبکہ گزشتہ 12برسوں میں سپیشل آکشن کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے بقیہ دکانیں لیز پر نہ دی جاسکیں۔

ایل ڈی اے گورننگ باڈی نے سپیشل آکشن کمیٹی کا اختیار نئی تشکیل کردہ آکشن کمیٹی کو تفویض کر دیا، نئی آکشن کمیٹی کو پارک اینڈ رائیڈ پلازہ لبرٹی کی آکشن فی الفور کرنے  کی ذمہ داری  دے دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے