اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں پر مقدمات، لیسکو انجینئرز نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(لاہور نیوز) بارش کے دوران شہریوں کو کرنٹ لگنے پر لیسکو افسران کیخلاف مقدمات درج کروانے کے فیصلے کیخلاف لیسکو کے انجینئرز نے تمام دفاتر میں کام چھوڑ ہڑتال کر دی۔

لیسکو افسران کی بڑی تعداد نے لیسکو ہیڈکوارٹر میں بھی احتجاج کیا، تمام ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کام چھوڑ کر لیسکو ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے۔ ایکشن کمیٹی کی جانب سے افسران کیخلاف مقدمات درج کروانے کے فیصلے کیخلاف ہڑتال کا اعلان کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ بارش کے دوران مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے عام شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی، جس پر بارش کے دوران ہلاکتوں کے مقدمات فیڈر انچارج، ایس ڈی او، ایکسیئن اور ایس ایز کیخلاف درج کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی کو تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا۔

لیسکو انجنئیرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قدرتی آفت کے دوران سسٹم میں کسی قسم کی خرابی آتی ہے تو اس کی ذمہ داری آفیسرز پر عائد نہیں ہوتی، ہمارا ڈسٹری بیوشن سسٹم بوسیدہ اور ناکارہ ہے، لیسکو اتھارٹی نے پورا سیفٹی ڈائریکٹوریٹ بنا رکھا ہے ان کی کارکردگی جانچی جائے۔ لیسکو انجنئیرز کا مزید کہنا ہے کہ افسران کے خلاف مقدمات کسی صورت قابل قبول نہیں، فیصلہ واپس نہ لیا تو دفاتر کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے گا۔

لیسکو سکیورٹی نے ہڑتالی انجنئیرز کو بورڈ روم میں جانے سے روک دیا، انجنئیرز نے اس پر شدید احتجاج کیا تو ان کو بورڈ روم میں جانے کی اجازت دی گئی۔

چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں محمد نعمان سمیت دیگر بورڈ ممبران کی اس حوالے سے لیسکو افسران کے ساتھ  ملاقات جاری تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے