اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محرم الحرام انتظامات ،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کا موچی گیٹ، نثار حویلی کا دورہ

13 Jul 2023
13 Jul 2023

( لاہور نیوز) محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے موچی گیٹ، نثار حویلی کا دورہ کیا۔

رافعہ حیدر ڈی سی لاہور کو ایم او ریگولیشن فیصل شہزاد نے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی واثق عباس ہرل، عامر بٹ  سمیت تمام محکموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

ایم۔او ریگولیشن فیصل شہزاد نے بریفنگ میں بتایا کہ جلوس و کے راستوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ایم سی ایل ،واسا ،ایل ڈبلیو ایم سی ،لیسکو، ریسکیو، سوئی گیس کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ ڈی سی لاہور نے  واسا کو محرم الحرام کے ایام میں پانی فراہمی کے اوقات بڑھانے کی ہدایت کی۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ  واسا رات دس بجے کے بعد بھی پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے. ڈی سی لاہور نے سوئی گیس حکام کو بھی متعلقہ علاقوں میں سوئی گیس کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کی۔

رافعہ حیدر  نے محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو جلوس روٹس پر سے لٹکتی ہوئی تاروں کو فوری ہٹائے، عزاداروں کی سہولت کے لیے ایم سی ایل روڈ پیچ ورک جلد ازجلد مکمل کرے، ریسکیو کیمپس موقع پر فرسٹ ایڈ کی فراہمی یقینی بنائیں،ایل ڈبلیو ایم سی دو شفٹوں میں صفائی ستھرائی اور ڈی سلٹنگ کرے، سول ڈیفنس اہلکار پولیس کے ساتھ مل کر سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

اس موقع پر جلوس اور مجالس منتظمین نے بھی ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے