اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اعلیٰ تعلیمی بورڈ کا اجلاس، ایم ایس پروگرامز میں اصلاحات کی سفارش

13 Jul 2023
13 Jul 2023

( لاہور نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی بورڈ کا 191 واں اجلاس جمعرات کے روز وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی صدارت میں ہوا جس میں ایم ایس، ایم ڈی پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز میں اہم اصلاحات کی سفارش کی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیشلٹی ایڈوائزری کمیٹیوں میں ایم ڈی اور ایم ایس فیکلٹی کی مناسب نمائندگی رکھی جائے گی۔ لیول تھری کے امتحانات سال میں دو مرتبہ اپریل اور اکتوبر میں ہوں گے۔ ان دو مہینوں کے سوا کسی اور مہینے میں ایم ایس اور ایم ڈی کا کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا۔ مزید برآں طلبہ کے لیے لازمی ورکشاپس کا شیڈول پروگرام کے آغاز میں نوٹیفائی کیا جائے گا۔

ایم ایس اور ایم ڈی کے تھیوری امتحانات کا رزلٹ ایک ہفتے کے اندر دیا جائے گا جبکہ کلینیکل امتحان کا نتیجہ اسی دن جاری کیا جائے گا۔ تھیوری اور کلینیکل امتحانات کا سنٹر یو ایچ ایس میں بنایا جائے گا۔ لیول تھری پروگرامز کے امتحانات کی مانیٹرنگ کیلئے دو غیر ملکی آبزرورز بلائے جائیں گے۔ ان غیر ملکی آبزرورز کو متعلقہ ملک کی میڈیکل ریگولیٹری اتھارٹی نامزد کرے گی۔

 وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر احسن وحید راٹھور نےریفارمز پر فوری کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ اس مقصد کیلئے ایم ایس اور ایم ڈی ریفارم کمیٹی کی تشکیل نو بھی کی جائے گی۔ اجلاس میں 25 پوسٹ گریجوایٹ طلبہ کی تھیسس رپورٹس کا جائزہ لیا گیا اور ایم ڈی، ایم ایس، ایم ڈی ایس، ایم فل اور ایم ایچ پی ای کے طلبہ کے ابتدائی تحقیقی خاکہ جات کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پی ایچ ڈی کے طلبہ کی تھیسس اسسمنٹ کیلئے غیر ملکی اور ملکی ایگزامنرز کے پینل کی بھی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے کامیاب تھیسس ڈیفنس رپورٹس کی بنیاد پر ڈاکٹر عمیرہ احسان کو مائیکرو بیالوجی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری دینے کی سفارش کی۔

ارکان نے پنجاب کے میڈیکل آفیسرز کیلئے میڈیکولیگل ایگزامینیشن سرٹیفکیٹ کورس کی بھی منظوری دی۔ سرٹیفیکیٹ کورس ایک ماہ کا ہوگا اور ایک بیچ میں 40 شرکاء ہوں گے۔ کورس کو پنجاب حکومت سپانسر کرے گی۔ اجلاس میں سمسٹر بیسڈ ایم فل پروگرام کی نئی ریگولیشنز کا پہلا مسودہ بھی پیش کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے