13 Jul 2023
(لاہور نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی منظوری کے بعد روپے کی قدر میں بہتری آنے لگی جبکہ ڈالر اپنی قدر کھونے لگا ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 48 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 276 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 367 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 45 ہزار 882 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔