اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

9 مئی واقعات ناقابل معافی جرم، ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں: سول سوسائٹی

13 Jul 2023
13 Jul 2023

(لاہور نیوز) سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سول سوسائٹی اور صحافیوں کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، وفد نے 9 مئی کے واقعات کو ناقابل معافی جرم قرار دیا ہے۔

وفد کے شرکاء کا کہنا تھا کہ آج ہم نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا تو دیکھ کر انتہائی دُکھ ہوا کہ شرپسندوں نے اپنے ہی قائد کے گھرکو کس قدر بری طرح جلایا، پاک افواج اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا کسی بھی لحاظ سے قابلِ معافی جرم نہیں ہے۔

شرکاء نے کہا کہ ہم اپنی پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تاحیات کھڑے رہیں گے، شرپسندوں نے قائد کے گھر لہراتے قومی پرچم اور مسجد کے تقدس کو بھی پامال کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

وفد کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ قائد کے گھر تباہی پھیلانے والوں کے خلاف حکومتِ پاکستان اور عدالتوں کو جلد از جلد کارروائی کر کے سخت سزا دینی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے