12 Jul 2023
(لاہور نیوز) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کا 3 ارب ڈالرزکا قرض منظور کر لیا، قرض منظوری کے بعد روپے کی قدر اور سٹاک مارکیٹ پر کیسا اثر پڑے گا ماہرین نے بتا دیا۔
ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد روپے کی قدر بہتر ہو سکتی ہے، روپے میں ڈالر کے مقابلے 4 سے 5 روپے ریکوری کا امکان ہے۔سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان متوقع ہے، سٹاک مارکیٹ ہنڈرڈ انڈیکس میں 700 سے 900 پوائنٹس اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ سے قبل ہی مارکیٹ میں 8 کاروباری دنوں میں 4 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔