اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران پنجاب حکومت کا میٹرو اورنج لائن ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا حکم

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران پنجاب حکومت نے میٹرو اورنج لائن ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

شہر لاہور میں ٹرانسپورٹ کے سب سے بڑے اور مہنگے ترین پراجیکٹ میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبے کو آپریشنل رکھنا حکومت کے لیے درد سر بن گیا۔ میٹرو اورنج لائن ٹرین پنجاب حکومت کے خزانے کے لیے سفید ہاتھی بن گئی۔ گزشتہ مالی سال میں اربوں روپے کی سبسڈی اورنج ٹرین ہضم کر گئی۔ وزیر اعلٰی پنجاب کی ہدایت پر ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بچت پالیسی تیار کر لی۔

وزیر اعلٰی پنجاب نے میٹرو اورنج لائن ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے سولر پر منتقل کرنے کے لیے ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی۔ اورنج ٹرین کے ڈپو، سٹمبلنگ یارڈ اور سٹیشنز پر سولر پینل لگائے جائیں گے۔ سولر انرجی کے لیے سٹمبلنگ یارڈ اور اورنج ٹرین ڈپو پر گرڈ سٹیشن بنائے جائیں گے۔ اورنج ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے سے سالانہ ایک ارب 90 کروڑ روپے بجلی کے بلوں کی مد میں بچت ہو گی۔ اورنج ٹرین کی سالانہ سبسڈی میں دو ارب روپے کی کمی ہو گی۔

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اورنج ٹرین کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے پنجاب کابینہ سے منظوری لے گی۔ سولر سسٹم لگانے کے لئے عالمی فرموں سے بھی ٹینڈر مانگے جائیں گے۔ سولر منصوبے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت شروع کرنے بھی تجویز دی گئی ہے۔

پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت دس سال میں کمپنی کو تخمینہ لاگت واپس کی جائے گی۔ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے ورکنگ پیپر پنجاب کابینہ کو ارسال کر دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے