اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نگران صوبائی وزرا بلال افضل اور عامر میر کا لاہور چڑیا گھر کا دورہ

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران صوبائی وزرا بلال افضل اور عامر میر نے لاہور چڑیا گھر کا اچانک دورہ کیا۔

 صوبائی وزرا نے چڑیا گھر میں دستیاب سہولتوں اور مسائل کا جائزہ لیا۔ چڑیا گھر میں واقع فوڈ پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے تمام جانوروں کے پنجروں کا دورہ کیا اور جانوروں کو دی جانے والی خوراک کا معیار بھی چیک کیا۔

وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی چڑیا گھروں کو عالمی معیار پر لے جانا چاہتے ہیں۔ صوبائی وزیر بلال افضل چڑیا گھر کو عالمی معیار کا بنائیں گے۔ عوام کی آگاہی کے لیے میڈیا پر چڑیا گھر کی مؤثر تشہیر کی جائے۔

نگران صوبائی وزیر بلال افضل کا کہنا تھا کہ معیاری چڑیا گھروں کی فراہمی ہمارے بچوں کا حق ہے۔ اضافی جانوروں کا نجی سیکٹر سے تبادلہ کرکے جوڑے مکمل کئے جائیں۔ چڑیا گھر کے اندر اتنے معیاری کھانے دیں کہ لوگ باہر سے کھانا کھانے آئیں۔

ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر عظیم ظفر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کرن سلیم نے بریفنگ بھی دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے