اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھاٹی گیٹ میں آتشزدگی کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ تیار

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) بھاٹی گیٹ میں آتشزدگی کے واقعہ کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ حادثے کے وقت گھر کے تمام افراد سو رہے تھے۔ زندہ بچنے والا لڑکا گھر کی چھت پر موجود تھا۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو کو آگ بجھانے میں تاخیر ہوئی۔ آگ لگنے کی حتمی وجہ فرانزک رپورٹ میں سامنے آئے گی۔

ادھر لواحقین نے حادثے کا ذمہ دار ریسکیو کو قرار دیدیا۔ لواحقین کے مطابق ریسکیو ٹیم آگ لگنے کے 45 منٹ بعد پہنچی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے آتشزدگی سے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا۔ افسوسناک واقعہ پر کمشنر لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ محسن نقوی نے آتشزدگی کے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے بھاٹی گیٹ میں جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ رافعہ حیدر کا کہنا تھا ریسکیو آپریشن اڑھائی سے تین گھنٹے تک جاری رہا۔ بھاٹی گیٹ میں آتشزدگی کے واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ ریسکیو ٹیم کی غفلت سامنے آنے پر کارروائی ہو گی۔

ڈی آئی جی آپریشنز علی ناصر رضوی نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ علی ناصر رضوی نے کہا گھر میں آگ لگنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ آگ شاٹ سرکٹ سے لگی یا لگائی گئی اس کی مکمل تحقیقات ہوں گی۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ملزمان کی نشاندہی کرکے ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھاٹی گیٹ کے محلہ سمیاں میں آگ نے قیامت ڈھا دی۔ گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی جان چلی گئی۔ مرنے والوں میں 6 بچے ، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ آگ فریج کے سٹیبلائزر میں شارٹ سرکٹ سے لگی۔ خوفناک آگ نے تین منزلہ گھر کو لپیٹ میں لیا۔ اہل خانہ نے آگ سے بچنے کیلئے خود کو پچھلے کمرے میں بند کیا۔ 17 سالہ ذوہیب نے عمارت سے کود کر اپنی جان بچائی۔

ریسکیو اہلکاروں نے آگ پر قابو پانے کے بعد لاشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔ خاندان کے سربراہ ظہر الدین بابر کا کہنا ہے بیٹے نے کال کرکے کہا سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔

اہل محلہ کے مطابق گھر میں ظہر الدین بابر کا پورا خاندان رہائش پذیر تھا۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہمسائے کے گھر سے متاثرہ عمارت میں داخل ہوئے۔ چھت کا دروازہ توڑ کر دیکھا تو تمام افراد جاں بحق ہو چکے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے