اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

متحدہ عرب امارات نے بھی سٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر منتقل کردیئے:اسحاق ڈار

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب کے بعد متحدہ عرب امارات سے بھی ایک ارب ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کرادیئے، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں3ارب ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم،آرمی چیف کی طرف سےمتحدہ عرب امارات کی قیادت کا مشکورہوں، ہمارے ریزروکی پوزیشن بہتری کی جانب گامزن ہے، پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوچکا ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ ڈیفالٹ کا راگ الاپنےکی افواہیں دم توڑگئی ہیں، پاکستان انشااللہ دنیا میں اپنا کھویا ہوا مقام ضرورحاصل کرےگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا تھا کہ سعودی عرب کی جانب سے2ارب ڈالر کے ڈیپازٹس سٹیٹ بینک کو موصول ہوگئے ہیں، آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں آئیں گی، پاکستان میں معاشی استحکام آچکاہے’ اب ہمیں پائیدارمعاشی نموکے سفر کوآگے لیکر جانا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے