اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے: بلوم برگ

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوم برگ نے کہا ہے کہ 3 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ منظوری کے پہلے مراحل عبور کر چکا ہے، پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے نزدیک ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو بنیادی طو ر پر بحران سے نکالنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔بلوم برگ نے مزید کہا ہے کہ پیکیج کی منظوری 9 ماہ کے لئے دی جا رہی ہے، اس منظوری  کی بنیاد پر پاکستان کے لئے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل سکے گا، اولین منظوری کے بعد پاکستان کے لئے فنڈنگ کا ماحول پہلے ہی بہتر ہو چکا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فچ ریٹنگ پہلے ہی بڑھا دی گئی ہے، اس کے ذریعے بانڈ کی لانچ میں آسانی پیدا ہو گی، ان بانڈز کا رواں ہفتے لانچ ہونے کا امکان ہے، پاکستان کے وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کی ترسیلات مل چکیں، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے آئی ایم ایف کو بیل آؤٹ کے لئے خصوصی درخواست کی تھی۔

بلوم برگ نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ بیل آؤٹ پیکج ابتدائی طور پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے پر نہیں تھا، اکتوبر میں ہونے والے الیکشن کے پیش نظر بحران مزید بڑھنے کا اندیشہ تھا، حکومت نے آئی ایم ایف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے ٹیکسز اور توانائی کے ریٹ میں اضافہ کیا، وفاقی اخراجات میں کمی کے اقدامات بھی کیے، آئی ایم ایف کا پیکج پاکستان کے 23 ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی واپسی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، بیرونی قرضہ پاکستان کے موجودہ زر مبادلہ کے ذخائر سے 6 گنا بڑھ چکا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے