اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دریائے چناب کا پانی جھنگ کے 40 دیہات میں داخل ہو چکا ہے: محسن نقوی

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(لاہور نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے بتایا کہ محکمہ آبپاشی کی رپورٹ کے مطابق دریائے چناب کا پانی جھنگ کے 40 دیہات میں داخل ہو چکا ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنی ٹیم کے ساتھ آج ضلع جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کیا ہے، سیلاب زدگان کے ریلیف اور بحالی کے لئے انتظامی سطح پر بہت کچھ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھنگ کی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے، ڈی سی جھنگ کو سیلاب سے متاثرہ تمام دیہات تک امدادی ٹیموں کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 

محسن نقوی نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ادویات اور اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، کمشنر فیصل آباد کو صورتحال کے نارمل ہونے تک ضلع جھنگ میں ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام اضلاع میں سیلاب زدگان کے لئے ریسکیو آپریشنز کی خود نگرانی کر رہا ہوں، صوبہ بھر میں کہیں بھی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے