اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

یہ کوئی مٹھائی بانٹنے کا موقع نہیں، آئی ایم ایف نے اکانومی کو جکڑ رکھا ہے، شہباز شریف

12 Jul 2023
12 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا میں کسی بھی چیلنج کے ساتھ مشکلات ہوتی ہیں، یہ کوئی مٹھائی بانٹنے کا موقع نہیں، آئی ایم ایف نے اکانومی کو جکڑ کر رکھا ہوا ہے۔

چھٹے پاکستان فارماسسٹ سمٹ ایوارڈ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کرے ہمارا آئی ایم ایف پروگرام منظور ہو، کل سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر آیا، 2 ارب روپے خالصتاً نئے آرمی چیف کی کاوشوں سے آیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مشکلات اور چیلنجز کا مل کر سامنا کرنا ہے، فارما انڈسٹری برآمدات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، فارما انڈسٹری کا ادویہ سازی کے ساتھ ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، زندگی بچانے والی ادویات سے متعلق لائحہ عمل وضع کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جانتا ہوں پیداواری لاگت پہلے سے بڑھ چکی ہے لیکن ہم نے غریب کی قوت خرید کو بھی دیکھنا ہے، حکومت فارما انڈسٹری کی بہتری کیلئے کوشاں ہے، فارما انڈسٹری کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے، یہ ملک کے سفیر ہیں، فارماسسٹ بڑے زبردست پاکستانی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وقت آئے گا جب پالیسی ریٹس کم ہوں گے، تالی دو ہاتھوں سے بجتی ہے، فارماسسٹ عرق ریزی سے بیٹھ کر معاملات پر مشاورت کریں، آئینی مدت ختم ہونے سے پہلے ہم معاملات حل کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ فارماسسٹ غریب آدمی کی دوائی کا خیال رکھیں، میں فارماسسٹ کے تمام جائز مطالبات ماننے کیلئے حاضر ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے